ٹرمپ کی مشیر کیلی این کانوے نے صدارتی عشائیے میں شہری کو مکا دے مارا

ٹرمپ کی مشیر کیلی این کانوے نے صدارتی عشائیے میں شہری کو مکا دے مارا

نیویا رک:امریکہ کے صدارتی عشایئے میں جہاں دنیابھر سے سیاسدانوں کے علاوہ معروف شخصیات نے شرکت کی لیکن اس عشایئے میں نظم و ضبط کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ متعدد افراد کے جھگڑا کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔جہاں غیر معروف افراد کے درمیان منہ ماری اور ہاتھا پائی کی نوبت آئی وہیں پر ٹرمپ کی مشیر خاص بھی کسی سے پیچھے نہ رہی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیلی این کانوے نے صدارتی عشائیے میں ایک شخص کے منہ پر مکا دے مارا ۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے صدارتی عشائیے میں شریک دو مہمان آپس میں جھگڑ پڑے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پچاس سالہ مشیر کیلی این کانوے نے دونوں میں صلح کرانے کی کوشش کی۔

تاہم جھگڑا نہ رُکا تو کانوے نے ایک مہمان کے منہ پر مکا دے مارا، وہاں موجود ایک شخص کے مطابق کانوے نے مہمان کو تین مکے رسید کیے ۔