بھارتی جیلوں میں 4 ماہ سے قید پاکستانی نوجوانوں کیخلاف بھارت کوئی ثبوت نہ لا سکا

بھارتی جیلوں میں 4 ماہ سے قید پاکستانی نوجوانوں کیخلاف بھارت کوئی ثبوت نہ لا سکا

مظفرآباد:بھارت میں قید فیصل اعوان اور احسن خورشید کا معاملہ دونوں نے غلطی سے سرحد پار کی بھارت نے تسلیم کر لیا۔اڑی حملے کے تین روز بعد 21 ستمبر 2016 کو مظفر آباد کے رہائشی اور10 ویں جماعت کے طالب علم فیصل اعوان اور احسن خورشید کو سرحد پار کرنے کے الزام میں بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا۔تاہم اوڑی حملے سے تعلق کا کوئی بھی ثبوت سامنے نہ لاسکے ۔فیصل اور احسن کے گھر والے اپنے بچوں کی رہائی کی اپیل کرتے رہے ۔
بالاآخر ، پاکستانی دفتر خارجہ نے دونوں بچوں رہائی کیلئے اقدامات شروع کیے،بھارت سے معاملہ اٹھایا گیا تو بھارتی سیکرٹری خارجہ نے 27ستمبر کو پاکستانی ہائی کمیشن حکام کو بلا کر معاملے سے آگاہ کیا ۔ہائی کمیشن حکام کے مطابق کونسل کے ذریعے ان کی بچوں سے ملاقات کرائی گئی،جبکہ بچوں کی ان کے گھر والوں سے بات بھی کرائی گئی۔