ابابیل بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، بین البراعظمی میزائل پروگرام میں نہایت اہم پیش رفت

 ابابیل بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، بین البراعظمی میزائل پروگرام میں نہایت اہم پیش رفت

اسلام آباد:پاکستانی نے اپنے پہلے بیلسٹک ابابیل میزائل کا تجربہ کیا ہے،یہ میزائل ملٹی پل انڈیپنڈنٹ ری انٹری وہیکل سسٹم کے تحت لانچ کیا جا سکتا ہے۔ابابیل میزائل کی خاص بات ایک سے زائد اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانا شامل ہے۔ابابیل میزائل کی رینج2200کلومیٹر بتائی گئی ہے یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے،لیکن یہ میزائل ایک وقت میں ایک سے زائد جوہری وار ہیڈ کو اُٹھا کر بیک وقت ایک سے زائد اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا یہ میزائل آواز سے کئی گنا رفتار پر سفر کر سکتا ہے
مثال کے طور اگر کبھی جوہری حملہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو ابابیل میزائل جوہری بموں کو مختلف اہداف پر گرائے گا اور مسلسل پرواز میں بھی رہے گااسکے علاوہ ابابیل میزائل دشمن کے ریڈار کو دھوکہ دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،اس صلاحیت کی بدولت ابابیل اینٹی بیلسٹک ڈیفنس سسٹم سے بھی بچ سکتا ہے۔ ایک سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل دنیا کے ترقی یاقتہ ممالک کے پاس ہیں
یہ ہر گز ایک عام صلاحیت نہیں ہے پاکستان کی دفاعی صنعت اور میزائل پرگرام میں ایک تاریخی اور نہایت اہم قدم ہے،واضح رہے بھارت کی طرف سے چند پہلے اگنی فائیو کا تجربہ کیا گیا تھا جو لمبے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے،اس میں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ابھی چند دن پہلے امریکا نے پاکستان میزائل پروگرام سے تعلق رکھنے والی کمپنی پر پابندی بھی عائد کی تھی۔یہ میزائل تجربے میں جس وقت کا انتخاب کیا گیا ہے وہ نہایت اہم ہے۔خطے کے مجمودی حالات کے پیش نظر اور بین الاقوامی صورت حال کے تناظر میں یہ میزائل تحربہ خاص اہمیت کا حامل ہے
آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارک باد دی ہےاور پاک فوج کے انجینئرز کی سخت محنت کو سراہاہے۔