پاکستان فلم انڈسٹری کےنامورڈائریکٹر پرویز رانا انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کےنامورڈائریکٹر پرویز رانا انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایتکار پرویز رانا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ہدایتکار  پرویز  رانا  گذشتہ چار سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ دل کی دھڑکن اچانک تیز ہونے پر چند روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ ہدایتکار پرویز رانانے اپنے کیریئرکے دوران 200 سے زائد فلموں کی عکس بندی کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز رانا کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر  آج ادا  کی جائےگی۔