راجن پور، چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبے میں پولیس افسران برطرف

راجن پور، چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبے میں پولیس افسران برطرف

راجن پور:راجن پوراور   جنوبی  پنجاب میں ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبے میں بہاول نگر کےعلاوہ ضلع راجن پورکے مختلف تھانوں کےافسران سمیت 10 سے زائد اہلکاروں کوبرطرف کردیاگیا۔

برطرف افسران میں ڈی ایس پی اورایس ایچ او رینک کے افسران شامل ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں  کو جے آئی ٹی اورانٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر نوکری سے برطرف کیاگیا۔رپورٹ میں مزید برطرف پولس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔