پی آئی اے کی پریمیئر سروس کو تین ماہ میں ڈیڑھ ارب کا نقصان

پی آئی اے کی پریمیئر سروس کو تین ماہ میں ڈیڑھ ارب کا نقصان

کراچی:لاجواب سروس باکمال سروس کا نعرہ بلند کرنے والیپی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ قبل شروع کی جانے والی پریمیئر سروس سے پی آئی اے کو تین ماہ میں ڈیرھ ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ، جس میں کمی کے کوئی اّثار نظر نہیں اّرہے۔اس سروس میں مسافروں کو بہترین کھانوں اور دیگر سہولیات کے ساتھ عملے کو نئی یونیفارم مہیا کی گئی۔ لیز پر لئے جانے والے طیاروں کے کرائے کی مد میں ایک ارب 29 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی.

جبکہ لندن پہنچنے پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی لیموزین سروس کی مد میں ایک کروڑ روپے ادا کیے گئے۔، پی آئی اے کی 14اگست 2016 کو لاہور سے لندن کیلئے شروع کی جانے والی پی آئی اے پریمیئر سروس نے ائر لائن کو تین ماہ کے دوران ایک ارب 56کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے ، تاہم پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خسارے کا سبب ویٹ لیز پر لئے گئے طیارے ہیں اور ابھی تک پی آئی اے انتظامہ نے پریمیر سروس کے بارے میں کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے۔