ملک بھر میں آج موسم کی تازہ ترین صورتحال جانیئے

ملک بھر میں آج موسم کی تازہ ترین صورتحال جانیئے

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔  وادی کوئٹہ میں بھی آسمان سے وقفے وقفے سے سفید گالے گررہے ہیں۔  ناران میں اب تک چھ فٹ جبکہ شوگراں میں چار فٹ برف پڑی چکی ہے، لواری ٹاپ بھی ایک بارپھر برف سے ڈھگ گئی ،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں،  آئندہ 48 گھنٹے کے دوران مزید برف پڑنے کا امکان ہے۔

کہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر پڑی برف کی سفید چادر ، تو کہیں ، آسمان سے گرتے روئی کے سفید گالے ،،جاڑے کی شدت میں اضافہ ہونے لگا  
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، غذر میں وقفے وقفے سے جاری برفباری سے ہر شے پر سفید چادر تن گئی، ناران میں اب تک چھ فٹ جبکہ شوگراں میں چار فٹ برف پڑ چکی ہے جس کے باعث راستے بند اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں نے بھی سفید دوشالہ اوڑھ کر وادی کے حسین مناظر کو چار چاند لگا دیئے۔ وادی نیلم،راولاکوٹ،دھیرکوٹ،سدھن گلی ،کیل اوراٹھ مقام میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

وادی کوئٹہ میں بھی  آسمان سے گرتی برف ہر طرف چاندی بکھیر رہی ہے ، چمن ،زیارت اورقلات میں بھی ،ٹھٹھرتے موسم کاراج ہے ۔لواری، زیارت،عشریت سمیت چترال کے مختلف علاقوں میں جاری برفباری سے معمولات زندگی معطل ہیں جبکہ لواری ٹنل بھی بدستور بند ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ ابھی برفباری کا یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں دو سے 3 روز تک بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر مزید برف پڑنے کا امکان ہے ۔

مصنف کے بارے میں