سلمان خان نے ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کروا دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان جو کہ اپنے کام کیوجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور اپنی فلموں میں ہمیشہ نئے اداکاروں کو موقع دیتے ہیں۔ اس دفعہ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں ایک اور ننھے اداکار متن رے کو لے آئے ہیں۔

 دبنگ خان نے ایک ننھے اداکار کی تصویر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ سلمان خان نے چینی اداکارہ کو بھی اس فلم میں متعارف کروایا ہے جو ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں آنجہانی اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں بھی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو متعارف کرایا تھا۔ بچی نے فلم میں مُنی کے نام سے کام کیا اور بے حد پذیرائی حاصل کی۔