بلوچستان :بارشوں اوربرفباری سے تباہی ، کئی خاندان بے گھر

بلوچستان :بارشوں اوربرفباری سے تباہی ، کئی خاندان بے گھر

کوئٹہ: بارش زخمت بننے لگی ، بلوچستان میں مسلسل تین روز سے جاری بارشوں اور برفباری نے زندگی مفلوج کر دی۔ مستونگ میں شدید برفباری کے باعث کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔جبکہ چمن میں سیلابی ریلہ ایک اور گاڑی کو بہا کر لے گیا ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں آ ج تیسرے روز بھی بارشوں اور بر فباری کا سلسلہ جاری ہے۔مستونگ میں پھر سے شروع ہو نے وا لی بارش اور برفباری نے 10 سے زائد گھر تباہ کر دیئے، کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

چمن میں بھی شدید بارشوں کے باعث ندی نالو میں تغیانی آ گئی ،سیلابی ریلے میں ایک اور گاڑی بہہ گئی جس میں کئی افراد سوار تھے ، تا ہم علا قے مکینوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت تمام افراد کو بچا لیا ۔بارشوں کے باعث چمن میں اسکول کی دیوار گر گئی ،نشیبی علاقے زیر آب آنے سے گھروں میں پانی داخل ہونے لگا ،جس کی وجہ سےعوام کو شید مشکلات کا سامنا ہے ۔بلوچستان حکومت نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سفری ہدایات جاری کردیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امداد ی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں