میری پہلی تنخواہ صرف 50روپے تھی : شاہ رخ خان

میری پہلی تنخواہ صرف 50روپے تھی : شاہ رخ خان

ممبئی : انڈین فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ کنگ خان نے اپنی زندگی کے اہم پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں عام لڑکوں کی طرح محنت کی ہے ۔ انہیں نہیں یاد کہ کب اور کہاں کام کیالیکن اتنا ضرور یا د ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی ۔
کنگ خان نے ہندوستانی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ” میری پہلی تنخواہ صرف پچاس روپے تھی “ ۔ اخباری نمائند ے سوال پر کہ پہلی تنخواہ کا آپ نے کیا کیا تو شاہ رخ خان کا جواب تھا کہ میں نے تنخواہ لینے کے بعد میں نے ٹرین کی ٹکٹ لی اور آگرہ آگیا ۔ ہم نے خوب سیر کی تاج محل دیکھا لیکن زیادہ خرچا نہ کرسکا کیونکہ مجھے پیسے بچانے تھے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اکثر لسی پیتے تھے کیونکہ اس کا گلاس بڑا ہوتا تھا اور اس پیٹ آرام سے بھر جاتا تھا ۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار ہیں ۔