دبئی چھوڑنے سے پہلے پانچ باتوں کو ذہن میں رکھیں ورنہ۔۔۔۔۔

دبئی چھوڑنے سے پہلے پانچ باتوں کو ذہن میں رکھیں ورنہ۔۔۔۔۔

دبئی: جس طرح دبئی جانا ایک دن کا فیصلہ نہیں ہے اسطر ح دبئی چھوڑنا بھی ایک رات کا فیصلہ نہیں ہے ،دبئی چھوڑنے سے پہلے آپکو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضرور ی ہے۔ خیال رہے یہ بہتر ہو گا کہ آپ اپنے قانونی معاملات کو پر نظر ثانی کر لیں۔یہاں ہم آپکو کچھ قانونی اور بنیادی مشورے دیں گئے جس سے آپ دبئی چھوڑ کر دوبارہ بھی وہاں جانے کے قابل رہیں گئے۔
ورک کنٹریکٹ کی چھان بین
اگر آپ ملازمت چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے سے ہی اپنے مالک کو اس بات کی خبر دیں اور اگر ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے کے قریب ہے تو اپناپاسپورٹ کفیل کے حوالے کریں تاکہ آپکا رہائشی ویزہ ختم کیا جاسکے۔ یہ سب بروقت کیا جا چاہیئے ورنہ امیگریشن حکام آپ کا نام بھگوڑوں کی فہرست میں ڈال سکتے ہیں۔ کفیل سے مالی معاملات طے ہونے چاہیئے۔میڈیکل انشورنس کینسل کروانے کے بعد یہ کارد اپنے کفیل کو واپس کر دیں۔
بینکنگ معاملات
اپنے بینک اکاونٹ کو بند کرنے سے پہلے اس بات کی تصدیق بھی ضروری ہے کہ آپکے تمام واجبات ادا ہو چکے ہیں۔اگر اکاونٹ کمپنی کی طرف سے کھولا گیا ہے تو انکو مطلع کریں تا کہ آخری تنخواہ بھی آپکے اکاونٹ میں منتقل ہو جائے اور باقی معاملات طے ہو سکیں۔
جائیداد
اگر رہائش کرائے پر حاصل کی گئی ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جائیداد کے مالک کو معاہدے کے مطابق پہلے اطلاع کریں اور اگر آپ مدت رہائش میں میں تو سیع کے خواہش مند ہیں تو یہ بھی طے شدہ معاہدے کے مطابق ہی ہو گا کرایہ نامہ ختم کرتے وقت اور چابی کی واپسی پر اپنے واجبات کی ادائیگی ضرور کریں۔ اگر جائیداد اپنی ہے اور چھوڑنے سے پہلے بیچنا چاہتے ہیں تو کسی ایجنٹ سے رابطہ کریں۔ اگرآپ نے معاملات ادھورے چھوڑے تو آپکو کو بھاری اخراجات سامنا کر پڑ سکتا ہے۔
روزمرہ کے معاملات کی ادائیگی
دبئی چھوڑنے سے پہلے اپنے موبائل کا بل،انٹرنیٹ، ٹی وی وغیرہ قابل واپسی ادائیگی پر ملے ہیں اس صورت میں انکے بل اپنے پاس ضرور رکھیں مستقبل میں فا ئدہ ہو گا ایسی تمام سہولیات جو آپ کو گھر کے دروازے پر ملتیں ہیں اخبار، پانی وغیرہ کو بھی ذہن میں رکھیں۔
گھر کا فرنیچر آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دیں ایسا کرنے سے آسانی ہو گی۔
اپنی ذاتی کار کو بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کریں اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ایک اتھارٹی لیٹر کے ساتھ ایجنٹ کو یہ کام سونپ دیں
آپکا گھریلو سامان زیادہ ہے تو اسکے لیے بہتر ہے کہ مزید اخراجات ادا کر کہ ائرپورٹ والوں کو بلا لیا جائے ۔
اپنے تمام اصل کاغذات کو اپنے پاس رکھیں