بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت اچانک خراب

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سینے میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت اچانک خراب

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سینے میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکار(ریپر) اور کمپوزر بادشاہ کو مسلسل کام اور مختلف شہروں میں کنسرٹس میں شرکت کی وجہ سے بہت سفر کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں سانس میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

گلوکار بادشاہ بالی ووڈ کو مشہور گانا ’’کالا چشما‘‘، ’’ڈی جی والے بابو میرا گانا بجادے‘‘ سمیت کئی ہٹ گانے دے چکے ہیں۔