بھارتی فلمیں جلد پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں گی

بھارتی فلمیں جلد پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں گی

ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری کی بات کہ کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اور وہ شاہ رخ خان کی فلم رئین اور ہریتک روشن کی فلم قابل کو پاکستان میں سینما گھر کے اندر دیکھ سکیں گے۔ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم 'رئیس' آج ہندوستان، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ریلیز کردی گئی، تاہم اسے فی الحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ہندوستانی فلموں کی پاکستان میں اسکریننگ کے حوالے سے ایک سمری جمع کروادی ہے اور امکان ہے کہ وزیراعظم جلد فلم 'رئیس' اور 'قابل' کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کردیں گے۔ تاہم ان فلموں کی پاکستان میں نمائش میں ابھی کچھ وقت مزید لگے گا۔

فلم 'قابل' اور 'رئیس' کو ہم فلمز اور ایورریڈی پکچرز مشترکہ طور پر پاکستان میں ریلیز کرنے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی سینما مالکان نے بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا تھا، جب انڈین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی لگائی تھی۔ تاہم اب 'رئیس' اور 'قابل' کی پاکستان میں ریلیز کا فیصلہ ہونے کے بعد مزید بولی وڈ فلموں کی نمائش بھی متوقع ہے۔