مجھے امید ہے کہ فلم 'قابل' دیکھ کر آپ کو مجھ پر فخر ہوگا'

ولی وڈ اداکاروں کی فلمیں مدمقابل ریلیز ہوں تو ان کے تعلقات بھی کچھ حد تک خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں، تام شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن کی دوستی پر ان کی فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔

مجھے امید ہے کہ فلم 'قابل' دیکھ کر آپ کو مجھ پر فخر ہوگا'

ممبئی: بولی وڈ اداکاروں کی فلمیں مدمقابل ریلیز ہوں تو ان کے تعلقات بھی کچھ حد تک خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں، تام شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن کی دوستی پر ان کی فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔51 سالہ شاہ رخ خان اور 43 سالہ ہریتھک روشن کو ہمیشہ سے بولی وڈ میں ایک دوسرے کا کافی اچھا دوست مانا جاتا ہے۔تاہم جب شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'رئیس' کو ہریتھک روشن کی فلم 'قابل' کے مدمقابل ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تو سب کا خیال تھا کہ شاید یہ دوستی اب پہلے جیسی نہیں رہے گی۔لیکن ہریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرکے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد ثابت کردیا۔ہریتھک کا کہنا تھا، شاہ رخ مجھے امید ہے کہ ایک استاد ہونے کی حیثیت سے آپ مجھے پھر اپنی فلم 'رئیس ے متاثر کریں گے اور ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے مجھے امید ہے کہ فلم 'قابل' دیکھ کر آپ کو مجھ پر فخر ہوگا'۔اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ہریتھک کاش دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کو روکا جاسکتا، سنجے گپتا، تمہیں، یامی گوتم اور تمہارے والد کو میرا پیار، قابل بہترین فلم ہوگی۔

فلم 'قابل' میں ہریتھک روشن نے ایک نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ نہایت مطمئن زندگی گزار رہا تھا، تاہم ان کے ساتھ کچھ بْرا ہونے کے بعد وہ ولن سے انتقام لے گا۔دوسری جانب فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، جو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے، اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔