امریکا سعودی عرب اور کویت کو ایسے خطرناک ہتھیار فروخت کریگا کہ خطے کی بڑی طاقتیں۔۔۔

امریکا سعودی عرب اور کویت کو ایسے خطرناک ہتھیار فروخت کریگا کہ خطے کی بڑی طاقتیں۔۔۔

واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب اور کویت کو 1ارب ڈالرمالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ بہت جلد کانگریس سے اپیل کرے گی کہ وہ اسلحہ ساز کمپنی لاکھیڈ مارٹین کے تیار کردہ نگرانی اور جاسوسی کرنے والے دس بالون فروخت کرنے اور ان بالون کو بخوبی استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے معاہدے کی اجازت دے دی۔

تخمینے کے مطابق فضا سے نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیت کے حامل ان بالونوں کی مالیت 525 ملین ڈالر ہوگی ۔ امریکہ کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس ، کویت کی مسلح افواج کو فروخت کئے گئے آپاچی ہیلی کاپٹروں کی تعمیر اور تعمیرنو کے لئے بھی 4سوملین ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط کی اجازت بھی دے گی ۔

مصنف کے بارے میں