بہت جلد پاکستان میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی؟

بہت جلد پاکستان میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی؟

لاہور: پاکستان اور چین کی کمپنی چائنہ پاور کے درمیان حب میں 1320میگا واٹ او ر تھر میں مقامی کوئلے سے 330میگا واٹ بجلی منصوبے لگانے کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

حب میں 1320میگا واٹ کا منصوبہ جون 2019 اور تھر کے مقامی کوئلے سے 330میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ دسمبر 2019 میں مکمل ہوگا۔ حب میں 1320میگا واٹ منصوبے پر 2ارب ڈالر جبکہ تھر کے مقامی کوئلے سے 330میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر 300ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ سی پیک انرجی فریم ورک کا آج ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، مقامی کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہے ہیں جس سے زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی، تھر کو ملک کا انرجی حب بنائیں گے، نندی پور پاور پلانٹ کو گیس پر منتقلی کا کام اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔

گیس ملنے سے نندی پور پاور پلانٹ سے 525میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی، بھاشا اور منڈا ڈیم منصوبوں کا افتتاح رواں سال ہوگا، واٹر پالیسی جلد متعارف کروائیں گے۔

مصنف کے بارے میں