شیخ رشید نے لال حویلی مریم نواز کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کر لیا

شیخ رشید نے لال حویلی مریم نواز کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے بی بی سی اور جرمن اخبار کے انکشافات کے بعد نئی کمپنی سامنے آنے والی ہے.انھوں نے رانا ثنا اور خواجہ سعدرفیق کو وارننگ دیتے ہوئے لال حویلی مریم نواز کو تحفتاَ دینے کی آفر بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی مریم نواز کو تحفے میں دینے کو تیار ہوں وزیر اعظم کا مسئلہ 5مرلہ ہے تو مریم بی بی کو گفٹ کر دیتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی میں لڑائی لڑو گے تو اقتدار کے خاتمے کے دن اور قریب آجائیں گے، وزیراعظم اور شہباز شریف لال حویلی میں خطاب کرتے رہے، دیکھتے ہیں مریم بی بی کے وکیل پٹاری سے کون سا سانپ نکالتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی بی سی، جرمن اخبار کے انکشافات کے بعد نئی کمپنی آنے کو ہے۔  شیخ رشید نے رانا ثنا اور خواجہ سعدرفیق کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعدرفیق اپنی زبان ٹھیک کر

لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے زیر استعمال معروف تاریخی عمارت لال حویلی کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا. جس پر شیخ رشید نے سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو غیر آئینی کام سے باز رہنے کی تاکید کی تھی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمارت ہماری ہے، حکومت پانچ مرلے جائیداد کو یہ پانچ کنال کہتے ہیں، اگر لال حویلی پر پنگالیا تو پورے پاکستان میں پنگالوں گا