سگریٹ پینے والوں کے بارے میں اتنی اہم بات پہلی بار سامنے آئی ۔۔۔!!!

سگریٹ پینے والوں کے بارے میں اتنی اہم بات پہلی بار سامنے آئی ۔۔۔!!!

سٹاک ہوم: سویڈن کے سائنس دانوں نے چوہوں پر تجربات کے بعد کہا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد زیادہ بے خوف اور خطرات مول لینے والے رویہ کے حامل ہوتے ہیں۔

حالیہ شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق سویڈش سائنس دانوں اور ماہرین نے 100 چوہوں کے دماغ اور رویے پر نکوٹین کے اثرات کا مطالعاتی جائزہ لیا۔ سویڈ ن کے ماہرین اور سائنس دانوں کی چوہوں پر یہ تحقیق سات مہینوں تک جاری رہی جس کے دوراں نصف چوہوں کو کھاراپانی اور نصف چوہوں کو نکوٹین دی گئی اور ان پر نکوٹین کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق کے نتائج اخذ کر نے کے بعد محقق جولیا مورودلیخولم نے سویڈش ٹیلی ویږن کو بتایا کہ جن چوہوں کو نکوٹین دی گئی ان کے رویے دوسرے چوہوں سے مختلف پائے گئے اور ایسے چوہے زیادہ بے خوف اور خطرات مول لینے والے رویہ کے حامل پائے گئے ۔

سائنس دا ن انسانوں پر نکوٹین کے طبی نکتہ نظر سے اثرات کا پہلے ہی مطالعاتی جاہزہ لے چکے ہیں تاہم حالیہ جائزہ کا مقصد نکوٹین کے چوہوں کے رویوں پر اثرات کا جائزہ لینا تھا ۔

مصنف کے بارے میں