بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کیلئے اس کی برہنہ تصویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی

بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کیلئے اس کی برہنہ تصویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات آپ اکثر سنتے آ ئے ہیں ۔ بھارت میں اس قسم کے واقعات کو معمول بن چکے ہیں۔ اب ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کیلئے اس کی برہنہ تصاویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ جس کے بعد وہ مشکل میں پھنس گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی طالبہ اس وقت سکتے میں آ گئی جس اسے معلوم ہوا کہ اس کے سابق عاشق نے اس کی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں ۔22سالہ لڑکی بھارتی حکومت سے تصاویر کو ہٹانے کیلئے اپیل کر رہی لیکن 16روز گزرنے کے باوجود بھی تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیاہے ۔لڑکی کا کہناہے کہ اس کا اس کے عاشق کے ساتھ ڈانس سوسائٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر جھگڑا ہواتھا جس کے باعث اس نے انتقام لینے کیلئے یہ قدم اٹھایاہے۔

سائبر ماہرین کا کہناہے کہ فحش ویب سائٹس سے تصاویر ہٹانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ سے اجازت نامہ لینا پڑے گا اس میں کافی وقت لگ سکتاہے ۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے ایک دوست نے اسے فون کر کے بتایا کہ اس کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں ۔22سالہ طالبہ کا کہناہے کہ اس کے باعث اسے مختلف ٹیلیفون نمبر ز سے میسج موصول ہو رہے ہیں جبکہ وہ گھر سے نکلنے سے بھی قاصر ہے ۔لڑکی نے سات جنوری کو لڑکے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیاہے جس کے بعد 23جنوری کو عدالت نے تصاویر ہٹانے کاحکم جاری کیا ۔