دنیا کی سب سے مہنگی ترین گھڑی، جس کی قیمت پاکستانی 10 کروڑ روپے ہے

جنیوا: سوئزرلینڈ کی کمپنی نے اعلیٰ معیار کے پنیر پر مشتمل ایک ایسی دستی گھڑی تیار کی ہے جس کی قیمت پاکستانی 10 کروڑ روپے ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی ترین گھڑی، جس کی قیمت پاکستانی 10 کروڑ روپے ہے

جنیوا: سوئزرلینڈ کی کمپنی نے اعلیٰ معیار کے پنیر پر مشتمل ایک ایسی دستی گھڑی تیار کی ہے جس کی قیمت پاکستانی 10 کروڑ روپے ہے۔گھڑی کو ایچ موسر اینڈ سائی کمپنی نے بنایا ہے اور گھڑی کا کیس پنیر سے بنا ہے، گھڑی کا بیرونی کیس پیلے رنگ کا ہے جو سوئزرلینڈ کے مشہور پنیر سے بنایا گیا ہے، اسے پاسچر عمل سے گزارا گیا، یہ پنیر نہ ہی خراب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی بو خارج کرے گا۔ چونکہ گھڑی کے بقیہ پرزے بھی سوئزرلینڈ میں بنائے گئے ہیں اور اسی لیے اسے 100 فیصد سوئز پراڈکٹ کہا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گھڑی بنانے کا مقصد سوئزرلینڈ کی دو مشہور چیزوں یعنی پنیر اور میکانکی گھڑیوں کو ایک جگہ پیش کرنا ہے۔

گھڑی کا کیس ویکرین مونٹ پنیر پر مشتمل ہے جب کہ گھڑی کا پٹہ سوئزرلینڈ کی مشہور گائے کی کھال سے بنایا گیا ہے۔ گھڑی کے اندر کے ڈائل کو سوئزرلینڈ پرچم کی مناسبت سے سرخ بنایا گیا ہے۔ لیکن گھڑی کی قیمت پاکستانی 10 کروڑ روپے کے برابر ہے۔