چینی خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکپتن کے نوجوان سے شادی کر لی

چینی خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکپتن کے نوجوان سے شادی کر لی

پاکپتن : فیس بک کی دوستی ایک بار پھر رنگ لے آئی۔ چینی خاتون نوجوان کی محبت میں پاکپتن چلی آئی۔ اسلام قبول کر کے نام عائشہ رکھ لیا۔ چینی خاتون پاکپتن کے نوجوان پر واری ہو گئی۔ دونوں کی فیس بک پر پہلے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ چینی خاتون شفیق سے شادی رچانے پاکپتن پہنچ گئی۔ چینی خاتون لی یو کیان نے پاکستان آتے ہی اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ رکھا۔شفیق کے ساتھ عدالت میں نکاح کر کے زندگی بھر ساتھ رہنے کی قسم کھائی۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے جو چپکے چپکے اب دل میں بھی اتر رہی ہے۔ جس کی مثال چینی خاتون عائشہ اور پاکستانی نوجوان شفیق کی ہے جنہوں نے محبت کے ذریعے اس دوستی کو اور مضبوط کرنے کی کوشش کی۔