گلیکسی ایس 8 کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل، حیران کن تبدیلی کر دی گئی

گلیکسی ایس 8 کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل، حیران کن تبدیلی کر دی گئی

لاہور: گلیکسی ایس 8 تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس کے ڈیزائن میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔  تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنہرے رنگ کے  اس گلیکسی ایس 8کی سکرین ایس 7کی طرح دونوں طرف سے مڑی ہوئی (Curved)ہے اور اس کا ہوم بٹن اور اس کے دائیں بائیں موجود دیگر نیویگیشن بھی اس پر موجود نہیں ہیں جو اس سے قبل سام سنگ کے ہر ماڈل میں موجود ہوتے تھے۔

سام سنگ کے ذرائع کے حوالے سے جنوبی کوریا کے جریدے الیکٹرانک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ماڈل میں فنگر پرنٹ سکینر پشت پر لگایا گیا ہے یا پھر شیشے کے اندر موجود ہے۔ اس ماڈل میں بٹن ہٹائے جانے سے اس کی سکرین مزید بڑی اور خوبصورت نظرآ رہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ماڈل میں کمپنی ”فل سکرین موڈ“ بھی متعارف کروا رہی ہے جو صارف اپنی مرضی سے ایکٹو کر سکے گا۔ اس سے ویڈیوز پوری سکرین پر دیکھی جا سکیں گی۔ سام سنگ اپنا یہ گلیکسی ایس 8آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔