دبئی جیل سے 30 پاکستانیوں کو شاہد آفریدی نے رہا کروا دیا

دبئی جیل سے 30 پاکستانیوں کو شاہد آفریدی نے رہا کروا دیا

دبئی: پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیےٓتے ہیں اور ان کی ہمیشہ سے خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی کا بھلا کر سکیں۔اس بار شاہد آفریدی نے آف دی فیلڈ ایسا کام کر دیا جس پر ہر پاکستانی فخر محسوس کرے گا۔ شاہد آفریدینے دبئی کی جیلوں میں قید  30 پاکستانیوں کو  حکام سے ملاقات کر کے رہا کروایا ہے۔ان پاکستانیوں پر دبئی میں مختلف کیسز تھے جن کی وجہ سے وہ زیراحراست تھے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی اپنی ایک فلاحی تنظیم بھی جس کا نام " شاہد آفریدی فاؤنڈیشن" ہے۔ 

شاہد آفریدی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس قابل تعریف عمل سے یہ پاکستانی ملک واپس جاکر ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں گے جب کہ دبئی پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کبھی ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے پلیٹ فارم سے اس کام کو انجام دینے پر بہت خوش ہوں۔