انگلینڈ میں زیر تعلیم پاکستان طالبہ لاپتہ ہو گئی

انگلینڈ میں زیر تعلیم پاکستان طالبہ لاپتہ ہو گئی

مانچسٹر کی سیلفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ گذشتہ روز لاپتہ ہو گئی ۔ اٹھائیس سالہ مریم کوثر کا تعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہے اور وہ ایڈوانس سوفٹ وئیر انجنیئرنگ میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں.

گمشدہ طالبہ کے والد کے مطابق مریم دباو کا شکار تھی اور وہ اسی لئے پاکستان فیملی کو ملنے آ رہی تھی اور اس نے گذشتہ رات مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا۔ مانچسٹر میں اس کے دوستوں کے مطابق جب وہ اسے ائیرپورٹ چھوڑنے کےلیے آئے تو مریم گھر میں موجود نہیں تھی جبکہ اس کا لیپ ٹاپ، پرس، موبائل اور دیگر سامان گھر پر ہی موجود تھا۔