آسکر ایوارڈ کا ایسا ریکارڈ جو کسی اور کے پاس نہیں ہے ۔۔!!!

 آسکر ایوارڈ کا ایسا ریکارڈ جو کسی اور کے پاس نہیں ہے ۔۔!!!

نیویارک: ہولی وڈ اداکارہ میرل اسٹریپ  نے  سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز میں  نامزدگی کا اپنا ہی ریکارڈ برقرار رکھ لیا۔

بیسویں بار  نامزدگی پر خوشی سے جھوم اٹھنے والی  اینی میٹڈ امیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔امریکی اداکارہ میرل اسٹریپ کو ملا نیا اعزاز۔ آسکر ایوارڈز  میں بیسویں بار نامزد کیا گیا اور  سب سے زیادہ نامزدگی کا اپنا ہی ریکاررڈ توڑڈالا۔

نامزدگی کی  خوشی کو میرل اسٹریپ نے انوکھے انداز میں منایا اور اینی میٹڈ تصویر جاری کی۔اینی میڈ امیج  سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میرل اسٹریپ کویہ نامزدگی ہولی وڈ بائیوگرافییکل فلم جیکنز فلورینس فاسٹر میں کامیاب اداکاری پر ملی ہے۔

میرل اسٹریپ کو رواں ماہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں