ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا

 ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا

لاہور:پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو  ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کا پروانہ مل گیا۔ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزوں کا مسئلہ تھا لیکن اب    بھارتی وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ہائی کمشنر نے ٹیم کو ویزے جاری کر دیے۔اس طرح ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا.
میگا ایونٹ کا حصہ بننے کیلئے گرین شرٹس 28 جنوری کو روانہ ہوں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب 29 جنوری کو ہوگی جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکم فروری کو مدمقابل ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، امید ہے کہ قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے گی.