”جے ہو“ کے 3 سال، ڈیزی شاہ فیس بک پر آ گئیں

”جے ہو“ کے 3 سال، ڈیزی شاہ فیس بک پر آ گئیں

ممبئی :بالی و وڈ  اداکارہ ڈیزی شاہ نے اپنی فلم”جے ہو“ کے 3 سال مکمل ہونے پر فیس بک جوائن کر لی۔

ڈیزی شاہ کے مداح ان سے سوشل میڈیا پلیٹ فام استعمال کرنے کے لئے مسلسل درخواستیں کرتے رہے ہیں تاکہ ان سے رابطہ کر سکیں۔ ڈیزی شاہ نے آخر یہ فیصلہ اپنی فلم ”جے ہو“ کے 3 سال مکمل ہونے پر کیا اور فیس بک جوائن کر لی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ فیس بک جوائن کرنے پر بہت خوش ہیں۔”فلم جے ہو “ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ”رام رتن“ ہے۔

مصنف کے بارے میں