راؤ انوار کو فرار ہونے سے روکنے پر حکومت کی ایف آئی اے ٹیم کو شاباش

راؤ انوار کو فرار ہونے سے روکنے پر حکومت کی ایف آئی اے ٹیم کو شاباش

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معطل ایس ایس پی راو¿ انوار کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ایف آئی اے ٹیم کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نواز دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف آئی اے افسران کی حاضر دماغی، مخلصی اور ایمانداری کو سراہا اور دیگر تمام سرکاری عہدے داروں پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے فرائض قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مخلصی سے انجام دیں۔
خیال رہے کہ مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے الزام میں معطل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راو انوار کی اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔