سعودی عرب ،نجی ہسپتال میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب ،نجی ہسپتال میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مشرقی علاقے امیر فواز ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم نجی ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ شہر کے جنوب مشرقی علاقے امیر فواز ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ہسپتال کی چھت پر بنے کمرے میں لگی۔عمارت میں دھواں بھر جانے سے وہاں موجود مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کرنل سرحان نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے سب سے پہلے ہسپتال میں داخل زیر علاج مریضوں کو بحفاظت نکالا جبکہ یونٹ کے دیگر کارکنوں نے آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔


عمارت میں دھوئیں کو نکالنے کیلئے اہلکاروں نے ایگزاسسٹ فین استعمال کئے جس سے کافی سہولت ہوئی۔ شہری دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی جانی نقصان ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔