سابق ڈی پی او ذوالفقار نے کسی قسم کی رقم کا نہیں کہا تھا ، والد زینب

سابق ڈی پی او ذوالفقار نے کسی قسم کی رقم کا نہیں کہا تھا ، والد زینب

لاہور: قصور میں ننھی بچی زینب کا قاتل گرفتار ہو چکاہے اور نئے انکشافات کا سلسل جاری ہے ۔

  اس سلسلے میں عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کے بارے میں یہ بات منظر عام پر آئی تھی کہ انہوں نے ننھی زینب کی لاش ملنے کے بعد ان کے ورثا سے 10000 ہزار روپے لاش برآمد کرنے والے پولیس اہلکار کو دینے کا کہا تھا۔

مگر اب ننھی زینب کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ" ڈی پی او ن ذولفقار احمد نے کسی بھی قسم کی رقم کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔یہ سراسر غلط بات ہے ، ڈی پی او کے ساتھ اس بات کو منسوب کرنا غلط ہے ۔ اور میں اس کی سختی سے ترید کرتاہوں "۔

زینب کے والد کا مزید کہناتھا کہ "یہ ان کی کریڈیبیلٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ""۔