پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائیگا

آکلینڈ :پاکستان اور نیوزی لینڈ مابین دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اس وقت کرو یا مرو کی صورتحال درپیش ہے اور سرفراز الیون کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجے کھیلا جائے گا اور پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ محمد حفیظ کو سکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے یہ نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے اور آج کا میچ فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کے ہاتھوں سے سیریز بھی نکل جائے گی۔