راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اوران کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے کچھ مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اب تک کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں۔

وہ اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے موبائل فونز بند ہیں جس کی وجہ سے جی سی بی ٹی (سیل بیسڈ ٹریکنگ) کی مدد سے ان کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی بھی نہیں ہو پا رہی۔

دوسری جانب نقیب اللہ کیس میں 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے راؤ انوار کے ساتھ کام کرنے والے 17 تھانوں کے ہیڈ محرر کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور ان کی جگہ دیگر اہلکاروں کو ہیڈ محرر کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں