ترکی کو شام میں جاری فوجی کارروائی فوری بند کرنی چاہیے، ٹرمپ

ترکی کو شام میں جاری فوجی کارروائی فوری بند کرنی چاہیے، ٹرمپ

واشنگٹن: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے شام میں جاری ترک فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوجی کارروائی سے شام میں ہمارے مشترکہ اہداف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ترکی کو شام میں جاری فوجی کارروائی فوری بند کرنی چاہیے بصورت دیگر یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ شام میں کردوں کی حمایت اور دفاعی مدد کا سلسلہ بند کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں