پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر جیت کا مزہ چکھ لیا

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر جیت کا مزہ چکھ لیا

پاکستان نےدوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دیکر کیویز کے دیس میں جیت کا مزہ چکھ لیا.ٹی 20 سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا  پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور احمد شہزاد اوپننگ کے لیے آئے اور پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔94 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جس سے یہ پارٹنرشپ ٹوٹ گئی۔بعدازاں فخر زمان بھی 96 رنز کے مجموعی اسکور پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد 41 اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ حسن علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل 26، کولن منرو 1، کین ولیم سن صفر، ٹوم بروس 11، گلین فلپس 5،کولن ڈی گرینڈ ہوم 10، بین وہیلر 30، مچل سینٹر 37، اش سودھی 15 اور سیٹھ رانسے ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔