پاکستان سپر لیگ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام یونائیٹڈ کے میچ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام یونائیٹڈ کے میچ کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ایونٹ سے قبل سابق چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دونوں ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15 فروری کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی، کپتان مصباح الحق اور کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان بھی آفیشلز نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس میچ کا اعلان کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ نمائشی میچ اچھا اقدام ہے جو پہلے نہیں ہوا، میچ میں ناصرف کھلاڑی باقی اسٹاف بھی حصہ لیں گے اور اس میچ کا مقصد ٹورنامنٹ سے قبل ایک ماحول بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائشی میچ کا مقصد ٹورنامنٹ میں لوگوں کو انوالو کرنا ہے اور ہم نے دوسرا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلنے کی درخواست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ نمائشی میچ ہوگا اور امید ہے کہ ایک اچھا میچ ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ٹیم کو بہتر کیا ہے اور پی ایس ایل میں زبردست مقابلے کی امید ہے۔