سول، ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم

سول، ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم

ڈیووس: پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں او حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہو رہا ہے جبکہ تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں کام کر رہے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں