کیمل میلے سے 12 اونٹوں کو بوٹوکس انجکشن کے استعمال کی وجہ سے نکال دیا گیا

کیمل میلے سے 12 اونٹوں کو بوٹوکس انجکشن کے استعمال کی وجہ سے نکال دیا گیا

ریاض:سعودی عرب میں منعقد ہونے والے اونٹوں کے میلے کو عالمی شہرت حاصل ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر گزشتہ دنوں اس میلے سے 12 اونٹوں کے نکال دینے کی خبر نے سب کو حیران کردیا تھا ۔اونٹوں کے کیمل میلے سے نکال دینے کی وجہ اب سامنے آگئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل میلے سے 12کامیاب اونٹوں کو اس لئے نکالا گیا کیونکہ ان کے مالکان نے اونٹوں کو خوبصورت ظاہر کرنے کیلئے انجکشن استعمال کئے تھے۔میلے کی انتظامیہ نے اس الزام کے بعد تصدیق کردی ہے کہ اونٹوں کو مقابلہ حسن سے اس لئے خارج کیا گیا کیونکہ ان کے مالکان نے انہیں زیادہ پرکشش اور خوبصورت ظاہر کرنے کے لئے بوٹوکس انجکشن کا استعمال کیا تھا۔


خیال رہے کہ بوٹوکس انجکشن کا زیادہ تر استعمال خواتین اپنے آپ کو زیادہ پرکشش اور خوبصورت ظاہر کرنے کیلئے کرتی ہیں اور اب اونٹوں پر بھی ایسے انجکشن استعمال کرنے شروع کردیئے گئے ہیں۔