شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پیر حمید الدین نے احتجاجی تحریک ختم کر دی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پیر حمید الدین نے احتجاجی تحریک ختم کر دی

سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی محنت رنگ لے آئی کیونکہ وہ پیر سیالوی کو منانے میں کامیاب ہو گئے۔ پیر حمید الدین نے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پرامن طریقے سے ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں سب شرکت کریں گے کیونکہ ختم نبوت ہر مسلمان کا عقیدہ ہے اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کے مسئلے پر کمیٹی بنادی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کمیٹی کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں ہو گا اور جن اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ان کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہوگا جبکہ پیر حمید الدین کی مسلم لیگ کیلیے قربانیاں لازوال ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں