ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، ملالہ یوسفزئی

ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، ملالہ یوسفزئی

ڈیووس: عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہر بچے کے لیے تعلیم انتہائی اہم ہے کیونکہ تعلیم جتنی مردوں کے لیے اہم ہے اتنی ہی خواتین کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کا حق ہے ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جائے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں ان کی کوشش ہے کہ جتنی لڑکیاں اسکول جا سکتی ہیں وہ انہیں اسکول تک بھیجیں تاکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ان کا مقام مضبوط ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آ سکتی ہے اس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑے گی جس کے لیے وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا سب سے پہلے ضروری ہے کہ مردوں کو تعلیم دی جائے کہ خواتین کے کیا حقوق ہیں تاکہ وہ انہیں کم تر نا سمجھیں۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن فی الحال مستقبل کا کچھ بھی نہیں سوچا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں