انڈونیشیا میں قید ذوالفقار کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ٗترجمان دفتر خارجہ

انڈونیشیا میں قید ذوالفقار کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ٗترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقار کی رہائی کیلئے تمام کوششیں کر رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار اور موت  کی سزا  پانے والے پاکستانی قیدی ذوالفقار کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا   کہ 2004  میں انڈونیشیا  میں پاکستانی شہری ذوالفقارعلی  کو  منشیات اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار   کیا   گیا   تھا  اور   اسے موت   کی سزا سنا دی گئی تھی تاہم پاکستانی شہری کو جگر سرطان ہونے کا انکشاف ہوا جس پر پاکستان نے اپنے شہری کے علاج کے لئے خطیررقم بھی دی اور اب بھی اس کا علاج مفت ہورہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہری کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہے اور پاکستان کا سفارتخانہ و دفترخارجہ انڈونیشین حکام کے سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان ہر فورم پر اس معاملے کو اٹھارہا ہے، جمعہ کو انڈونیشیا کے صدر بھی پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ انہیں بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں۔