چالان پیش ہونے کے سات روز کے اندر زینب کیس کا فیصلہ سنایا جائے : لاہور ہائیکورٹ

چالان پیش ہونے کے سات روز کے اندر زینب کیس کا فیصلہ سنایا جائے : لاہور ہائیکورٹ


لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں چالان پیش ہونے کے 7 روز بعد فیصلہ سنانے کے احکامات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ زینب کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔نوٹی فکیشن میں احکامات دیئے گئے ہیں کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ،کیس کا چالان پیش ہونے کے بعد 7 روز میں فیصلہ سنایاجائے۔