گزشتہ روز ڈرون حملے میں عام افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

گزشتہ روز ڈرون حملے میں عام افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے 24جنوری کو ڈرون حملہ کسی مخصوص جگہ کو ٹارگٹ کے لئے کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں کسی دہشتگرد یا دہشت گرد تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 24 جنوری کو ڈرون حملہ انفرادی ہدف پر افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے کیمپوں کا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کیمپوں کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے کل 54 کیمپ اور کمپلیکس ہیں جن میں سے فاٹا کے پی کے ساتھ 43 کیمپ ہیں جب کہ ہنگو میں افغان مہاجرین کا کمپلیکس بھی اس میں شامل ہے جہاں ڈرون حملہ کیا گیا، افغان مہاجرین کا یہ کیمپ نقشے میں بھی دکھایا گیا ہے۔

5301aa84c01848575041874ea98464ae



آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کا انفرادی ہدف افغان مہاجرین میں گھل مل چکا تھا، اس سے پاکستانی مو¿قف کی تصدیق ہوتی ہے کہ دہشت گرد باآسانی افغان مہاجرین میں شامل ہوجاتے ہیں، اس لیے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی ضروری ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزبانی کا دہشت گردوں کی جانب سے غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔