قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں 200 ٹی 20 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں 200 ٹی 20 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

آکلینڈ:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار فتح کی بدولت ایک ساتھ کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسری مرتبہ دو سو یا اس سے زائد رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایشیا سے باہر 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
آکلینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بلے بازوں نے کیوی باو¿لرز پر پوری سیریز کا غصہ ا±تار دیا۔ آکلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو احمد شہزاد اور فخر زمان نے کیوی باو¿لرزکی دل کھول کر پٹائی کی۔ احمد شہزاد کے بعد بابر اعظم نے قومی بیٹنگ کی کما ن سنبھالی۔ پاکستان نے چار وکٹوں پر 201 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی ٹیم نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسری مرتبہ دو سو یا اس سے زائد رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشیا سے باہر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سو سےزائد رنز اسکور کئے۔نیوزی لینڈ کی سر زمین پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچویں مرتبہ دو سو یا اس سے زائد رنز اسکور ہوئے۔ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیویز سر زمین پر دو سو یا اس زائد رنز بنانےوالی پہلی ایشیائی ٹیم ہے۔