اوورسز پاکستانیوں کے حق رائے دہی پر توجہ دینا لائق تحسین ہے : عمران خان

اوورسز پاکستانیوں کے حق رائے دہی پر توجہ دینا لائق تحسین ہے : عمران خان


اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کے حق ووٹ دہی کی حق تلفی پر توجہ دینے پر چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،وہ 20 ارب ڈالرز کا زر مبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں۔


ایک بیان میں کہا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حق ووٹ دہی کی حق تلفی پر توجہ دی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو اسکے حل کا حکم دیا۔بلا شبہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ وہ 20 ارب ڈالرز کا زر مبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں۔ ہمارے بہترین دماغ بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔نئے پاکستان کی تعمیر میں انشا اللہ وہ ایک کلیدی کردار ادا کریں گے۔