رانا ثناء اللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کو زمین کاجھگڑا قرار دے کر بند کرا دیا تھا، عمران خان

رانا ثناء اللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کو زمین کاجھگڑا قرار دے کر بند کرا دیا تھا، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے زینب قتل کیس میں نامزد ملزم کے بے شمار بینک اکاؤنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے میں طاقتور لوگ ملوث ہیں، رانا ثناء اللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کو زمین کاجھگڑا قرار دے کر بند کرا دیا تھا۔

جمعرات کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد مضبوط اور منظم گروہ کے آثار مل رہے ہیں ملزم کے بے شمار بینک اکاؤنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے میں طاقتور لوگ ملوث ہیں، ایک مضبوط جے آئی ٹی قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کو زمین کا جھگڑا قرار دے کر بند کرادیا تھا رانا ثنا ء اللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں بے شرمی کا مظاہرہ کیا تھا۔