لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر رمیض راجہ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے نئی تجویز دے دی ، ان کا کہنا ہے کہ جونیئر ٹیم کو بھی سینئرز کی طرح بیٹنگ پر کام کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر رمیض راجہ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ میں کامیابی کیلئے نئی تجویز دے دی۔
49f939bc755783bf70205e73680d2b4bانھوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انڈر 19 ٹیم بھی سینئر کی شیشہ کاپی ہے جس طرح انہیں بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اسی طرح جونیئرز کو بھی بیٹنگ سدھارنا ہوگی۔
رمض راجہ نے لکھا کہ جونیئر بلے بازوں کو چاہئے کہ وہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے کیلئے وکٹ پر پیچھے ہٹ کر کھیلیں ، بائولنگ اچھی ہے لیکن کامیابی اسی صورت میں ملے گی جب بیٹنگ کام کرے گی ۔