ننھے پاکستانی ڈائریکٹر کی شارٹ فلم بین الاقوامی فیسٹول میں پہلی پوزیشن پر آگئی

ننھے پاکستانی ڈائریکٹر کی شارٹ فلم بین الاقوامی فیسٹول میں پہلی پوزیشن پر آگئی


پشاور :ننھے طالب علم نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ پانچ سالہ عیسی ظہیر کی شارٹ فلم نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرکیپاکستان کا نام روشن کردیا۔عمر صرف پانچ سال مگر کامیابی ایسی کے دنیا نے دیکھی۔


تفصیلات کے مطابق پشاور کے عیسی ظہیرکی چائلڈ لیبر کے حوالے سے بنائی گئی فلم آئی ویل بھی یوراسپائیڈر مین نے گلوبل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تین سو بیس شارٹ موویز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔انعام یافتہ فلم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر عیسی کے والد ہیں جو ایک ماہر گرافک ڈیزائنر بھی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بچوں کو اگر ان کی دلچسپی کیمطابق مواقع مہیا کئیجا ئیں تووہ اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔عیسی کی آنے والی نئی فلم پر80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔