پاکستانی سنسر بورڈ نے بالی ووڈ فلم ’پدماوت‘کو کلیئر کر دیا

پاکستانی سنسر بورڈ نے بالی ووڈ فلم ’پدماوت‘کو کلیئر کر دیا

لاہور: بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد اسے سنیما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز پاکستان نے بالی ووڈ فلم کو پاس کر دیا جس کے بعد اسے ملک کے سینما گھروں میں نمائش کی اجازت ملی۔فلم کو بغیر کسی منظر کو سنسر کیے پاس کیا گیا ہے۔چیرمین پاکستان سنسر بورڈ مبشر حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوت' میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم کی ریلیز کے موقع پر بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔
بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ نے اس کا نام بدل کر ’پدماوت‘ کردیا جبکہ کچھ مناظر بھی نکالنے کو کہا گیا۔ اس سے قبل فلم کا نام ’پدماوتی‘ تھا۔فلم کی نمائش پر بعض ریاستی حکومتوں کی پابندی کے بعد سپریم کورٹ کو میدان میں ا?نا پڑا لیکن فلم کی نمائش کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ کئی شہروں میں جاری ہے۔