امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کا انتظار ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کا انتظار ہے : ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کو امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کی تفتیش میں پوچھ گچھ کا انتظار ہے۔


ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حلف کے تحت وہ اعلی تحقیقات کار کی تفتیش کیلیے بالکل تیار ہیں اور اس میں نہ کوئی سازش کی بات ہے ا ور نہ ہی اس میں کوئی رکاوٹ ہے۔وزارت انصاف امریکی صدر سے تحریری طور پر، باالمشافہ یا دونوں صورتوں میں امریکی صدر سے تحقیقات کرسکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان سے تفتیش محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل رابرٹ میولر کریں گے۔انھیں اس تفتیش کا سامنا کرکے بہت خوشی ہوگی۔ مجھے نہیں لگتاکہ ان سے تحقیقات رابرٹ میولر سے کریں گے۔انھوں نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔