قومی کرکٹرز کی غیرملکی لیگز میں شرکت محدود کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹرز کی غیرملکی لیگز میں شرکت محدود کرنے کا فیصلہ
کیپشن: pcb najam sethi cricket پی سی بی نجم سیٹھی کرکٹ

لاہور:کرکٹرز کی لیگز میں شرکت محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، نجم سیٹھی کہتے ہیں ہر کھلاڑی کے لیے مینجمنٹ پلان تیار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کی لیگز میں شرکت محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے لیے مینجمنٹ پلان تیار ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز امریکا میں بھی آمنے سامنے ہوں گے ، فٹنس مسائل ٹیم کے لیے پریشانیوں کا سبب بن رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے بھرپور تعاون کریں گے۔